شوبز
اداکارہ صاحبہ افضل کا پہلا پیار کون تھا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

لاہور(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے انکشاف کیا ہے کہ ریمبو ان کا پہلا پیار نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ صاحبہ افضل نے شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر، نجی زندگی سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی بات پر غصہ بہت کم آتا ہے اور آخری بار میں نے ریمبو پر ہی غصہ کیا تھا کب کیا تھا یہ یاد نہیں ہے۔
میزبان نے پوچھا کہ کیریئر کو خیرباد کہنے کی دو وجوہات ہوتی ہیں پہلی عمر اور دوسرا ناکامی، آپ نے اداکاری کیوں چھوڑی؟
صاحبہ افضل نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ ریمبو پوری زندگی مجھے چاہیں گے، ان کی سچائی، پیار یہ سب چیزیں تھیں جنہوں نے مجھے شوبز کو بھولنے پر مجبور کیا۔