پاکستان

ن لیگ کا خیبرپختونخوا میں الیکشن جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا

خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیپلزپارٹی، اے این پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی (ف)کی ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا

پشاور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا میں الیکشن جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کیساتھ ساتھ پوری پارٹی ہکا بکا رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ جے یوآئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی اور کسی حلقے میں اے این پی امیدوار دستبردارہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اے این پی کا کہنا ہیکہ دیگرپارٹیوں کے امیدوار ہمارے مضبوط حلقوں سے انتخابات لڑنا چاہتے تھے جب کہ پی پی نے مقف اپنایا کہ دیگرپارٹیوں کا ہر امیدوار سمجھتا ہیکہ وہ جیت رہا ہے، اس لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی۔ ترجمان جے یو آئی (ف)نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی پارٹی کیساتھ اتحاد نہیں کیا صرف ضلع دیر میں ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button