انٹرنیشنل

جنگ بندی پرآمادگی کا اظہارکریں،امریکی نائب صدر کا حماس سےمطالبہ

کاملا ہیرس نےحماس پرزوردیا ہےکہ وہ فوری جنگ بندی پر راضی ہوجائیں، انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں امداد کی ترسیل پر بھی پر زوردیا۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدرکاملا ہیرس نےحماس پرزوردیا ہےکہ وہ فوری جنگ بندی پر راضی ہوجائیں، انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں امداد کی ترسیل پر بھی پر زوردیا۔ امریکا میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ لوگ انسانی تباہی کا شکار ہیں، اسرائیل کو تباہ شدہ علاقوں میں امداد کی ترسیل بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وہاں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، اس وقت میز پر ایک معاہدہ موجود ہے، حماس کو اس معاہدے پر رضامندی کی ضرورت ہے۔ کاملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، وہاں کے حالات غیرانسانی ہیں، اسرائیلی حکومت کو بغیر کسی بہانے کے امداد کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button