انٹرنیشنل

ایوانکا ٹرمپ نےدیسی انداز سےسب کو اپنا گرویدہ کرلیا

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنےدیسی انداز سےسب کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔

ممبئی(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنےدیسی انداز سےسب کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ نے ایشیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے ’پری ویڈیگ ایونٹ‘میں اپنے شوہر جیرڈ کشنر اور بیٹی عربیلا روز کشنر کے ساتھ شرکت کی۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آننت امبانی کے’پری ویڈیگ ایونٹ‘ کے دوران اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ لی گئی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ کو ان تصاویر میں مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائن کی ہوئی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’بھارت میں پہلی رات بہت شاندار تھی!‘

ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو اب تک 2 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں جبکہ انہیں ساڑھی پہنے دیکھ کر ان کے قریبی دوست، عزیز و اقارب، نامور شوبز شخصیات اور دیگر سوشل میڈیا صارفین ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ 28 سالہ آننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ اس جوڑی کی ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے ناموں جیسے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے بھی بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button