ایف آئی اے کی کارروائی، شہریوں کو لوٹنے والے 24 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
بدنام زمانہ انسانی سمگلر محمد نعیم، حافظ توصیف حیدر، محمد بلا ل ،مدثر حیات ،گلزار علی،محمد ندیم،صدیق بھٹہ،خاتون اسمگلر حنا،سید جرار،عمران شکورسمیت دیگرانسانی سمگلر گرفتار

لاہور(فیض احمد ) محکمہ ایف آئی اے نے خصوصی مہم کے دوران کاررورائی کرتے ہوئے مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر جمع پونجی لوٹنے والے 24 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرکے جیل یاترا پر بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایف آئی اے اینٹی ہیومنگ ٹریفکنگ سرکل نے شہریوں سے فراڈ کرنے والے انسانوں اسمگلروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا اور اب تک خصوصی مہم کے دوران اشتہاری ملزمان سمیت بدنام زمانہ انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکڑ اینٹی ہیومنگ ٹریفکنگ سرکل ریاض خان اور انسپکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومنگ ٹریفکنگ سرکل وقار اعوان پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنھوں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 24 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے جس میں بد نام زمانہ انسانی اسمگلر محمد نعیم بھی شامل ہے جس نے کینیڈا کا ورک ویزہ لیکر دینے کے لیے 1کروڑ8لاکھ روپے کی رقم شہری سے ہتھیا کر رفو چکر ہوگیا تھا اسی طرح حافظ توصیف حیدر نامی انسانی اسمگلر نے بھی شہری کوکینیڈا کا ورک ویزہ لیکر دینے کے لیے 87لاکھ روپے کی رقم ہتھیا کر فرار ہوگیا تھا ۔
اسی طرح ایف آئی اے کی ٹیموں نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر محمد بلا ل ،مدثر حیات ،گلزار علی،محمد ندیم،صدیق بھٹہ،خاتون اسمگلر حنا،سید جرار،عمران شکور،محمد اویس،فیصل نبیل،حنوق مسیح،صنم زیب،عنایت اویس،سعید احمد،محمد فیضان،عادل ضمیر خان،نذر حسین سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بعض انسانی اسمگلروں سے پاسپورٹ اور بوگس دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بعض انسانی اسمگلر سادہ لوح افراد کو غیر قانونی طریقے سے مختلف ممالک میں زمینی راستوں کے ذریعے یورپ بجھوانے میں بھی ملوث ہیں اور بعض افرادکے پکڑے جانے پر ان کانام سامنے آیااور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہریوں کی جمع پونچی لوٹنے کے بعد دوسرے اضلاع میں چلے جاتے تھے اور وہاں جاکر بیروں ممالک بھجوانے کا کا م شروع کر دیتے تھے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومنگ ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اور بیرون ممالک بجھوانے کے نام پر سادہ لوح افراد کے ساتھ فراڈ کرنے والے مزید انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کے کوائف حاصل کر لیے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔