پاکستان
2017ء کے بعد باجوہ اور نوازشریف کی ملاقاتوں کی افواہوں میں کتنی سچائی؟
بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ 7 سالوں میں نوازشریف اور جنرل باجوہ کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے 2017ء کے بعد سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور میاں محمد نوازشریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید کی ہے کہ ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ان کی مصدقہ معلومات کے مطابق پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017 کے بعد سے آج تک جنرل باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عرفان صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ 7 سالوں میں نوازشریف اور جنرل باجوہ کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا ۔