عامر خان کے بیٹے جنید کی پہلی فلم ’مہاراج‘ آتے ہی دھوم مچ گئی
فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے

لاہور(شوبزڈیسک) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان نے بھی اپنے بیٹے کو شوبز کی ہوا کھلا دی ان سے پہلے ان کے والد اور چچا ناصر حسین فلمساز رہ چکے ہیں۔انکے صاحبزادے جنید کی یہ پولی فلم ’جس کا نام ”مہاراج‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس فلم کو سینماؤں کے بجائے نیٹ فلکس پر رکھا گیا ہے۔اس سے پہلے ہیرا منڈی جیسی میگا سیریز بھی نیٹ فلکس پر شہرت سمیٹ چکی ہے۔فلم ’مہاراج‘ کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا بھی رہا ہے اور اس کیلئے قانونی جنگ بھی لڑ نا پڑی ہے تب جا کر یہ فلم ریلیز ہونے کے قابل ہوئی ہے۔
فلم میں جنید خان کے ساتھ جئے دیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاوری نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔تقسیم برصغیر سے قبل 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے اس وقت برصعیر میں نئے نئے چھاپے خانے لگے تھے اور صحافت کا بھی آغاز تھا تاہم اس دور میں صحافت ہو رہی تھی۔سوشل میڈیا پر جاری ابتدائی تبصروں میں فلمی شائقین جنید خان کی اداکاری کو بہت پسند کررہے ہیں۔فلم ’مہاراج‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ سدھارتھ ملہوترا بنے ہیں اس فلم کے ہدایت کار۔واضح رہے کہ جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے چار برس سے تیاری کررہے تھے اور فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی۔