شوبز

نہ منڈپ میں پھیرے نہ نکاح کی رسم‘سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی

جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی سول میرج کے بعد بھارتی صحافی نے شتروگھن سنہا سے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کے خاص دن پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟تو صحافی کے سوال کے جواب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ کیا یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟، ہر باپ اس لمحے کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے کہ جب صحیح انسان کے ساتھ اُس کی بیٹی کی شادی کرکے اسے رخصت کردیا جائے۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ میری بیٹی ظہیر اقبال کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آتی ہے، میری دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔

سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ 44 سال قبل، میں نے اپنی پسند کی ایک کامیاب، خوبصورت اور باصلاحیت لڑکی پونم سنہا سے شادی کی تھی، اب سوناکشی کی باری تھی کہ وہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرتی۔یاد رہے سوناکشی کی شادی نہ تو ہندو دھرم کے مطابق ہوئی ہے کہ منڈپ میں پھیرے لئے جاتے اور نہ ہی مسلم مذہب کے تحت ہوئی کہ مولانا نکاح اور کلمے پڑھاتے۔انہوں نے مذہب سے بچ کر درمیانی راہ کورٹ کی نکالی اور سول میرج کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز23 جون کو سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب کا بندو بست کر رکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button