سوشل ایشوز

پٹواری سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ، مریم نواز نے تجاویز مانگ لیں، غیر ملکی کمپنی سے بھی رابطہ

بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سیکرٹری بورڈ نے معاملے کا نوٹس لے لیا 'مایوس کن کارگردگی دکھانے والے پٹواریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور (کھوج نیوز) پنجاب حکومت کا بڑا اعلان ، پٹواری سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاویز مانگنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیوں سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کروڑوں روپے کی لاگت سے ریونیو سٹاف کو صوبے بھر میں دیہی مراکز سنٹرز بنا ئے گئے صوبائی دارالحکومت کے ریونیو سٹاف کی غفلت ، لاپرواہی ، اور عدم توجہی سے دیہی مراکز بند ہونے کے قریب پہنچ گئے۔بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سیکرٹری بورڈ نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور مایوس کن کارگردگی دکھانے والے دیہی مراکز مال کے پٹواریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ضلع لاہور کے ریونیو سٹاف کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث شہر بھر میں قائم کیے جانے والے دہی مراکز مال کو نظر لگ گی ۔صوبائی دارالحکومت میں جن جن پٹواریوں کو دیہی مراکز چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی انہوں نے ان مراکز کو اپنے پرائیویٹ منشیوں کے حوالے کردیا اور پرائیویٹ منشیوں کی جانب سے دیہی مراکز مال پر بھی رشوت وصولی کی اطلاعات کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ان مراکز میں آنا ہی چھوڑ دیا۔ ضلع لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد ریونیو سٹاف کی بدنیتی ، اخیتارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے باعث دیہی مراکز مال جانے کی بجائے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں جانے کو ترجیح دینے لگی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button