پاکستان

فضل الرحمن ایک بار پھر فیصلہ کن احتجاجی تحریک کب چلائیں گے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

ہم تحریک اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالا دستی کے لیے چلا رہے ہیں ، ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا چاہیے: جے یو آئی

کراچی (کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ تحریک کب چلائیں گے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں احتجاجی تحریک کے خدوخال پر غور وخوض کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اور دیگر حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تحریک چلانے یا علیحدہ تحریک چلانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ ممکنہ طور پر احتجاجی تحریک میں جلسے ،ریلیوں اور دھرنے سمیت اسلام آباد کی جانب کال بھی دی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالا دستی کے لیے چلا رہے ہیں ، ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا چاہیے ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں ، ذرائع کے مطابق پختون خواہ میپ کے صدر محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرینگے اور زیادہ سے زیادہ مشترکات پر مل کر تحریک چلانے پر بات کرینگے تحریک چلانے کے لیے جے یو آئی سندھ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی ،جی ڈی اے اورایاز لطیف پلیجو سے بھی رابطے کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button