پاکستان

سپریم کورٹ میں تعینات ہونیوالے 3ججوں کا نوٹیفکیشن جاری

جسٹس عقیل احمد عباسی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے 3 ججوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ان ججز میں جسٹس عقیل احمد عباسی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت تعیناتیوں کی منظوری دی۔ وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی مستقل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button