نوازشریف حکومت کے 100دنوں کی کارکردگی عوام کے روبرو پیش کردی گئی،چونکا دینےوالی رپورٹ کی گئی
پنجاب کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے صوبے کےحالات بدلیں۔ اس کےلیے وہ دن رات کوشاں ہیں۔ صوبے کے 12کروڑ عوام کےلیےاپنی پالیسیوں کے ذریعے آسانیاں لےکرآئیں

لاہور(کھوج نیوز) مریم نوازحکومت کے 100 روز،پنجاب کےشہریوں کو کون کون سے شعبوں میں سہولیات دی گئیں؟ چونکا دینے والی تجزیاتی رپورٹ عوام کے روبرو پیش کردی گئی۔ مریم نواز نےحالات اورسیاست سےبہت کچھ سیکھا ہے۔ چاہتی ہیں کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے صوبے کےحالات بدلیں۔ اس کےلیے وہ دن رات کوشاں ہیں۔ صوبے کے 12کروڑ عوام کےلیےاپنی پالیسیوں کے ذریعے آسانیاں لےکرآئیں ، یہ ان کی جدوجہد ہے۔ انہوں نےعوام کی فلاح کےلیے کافی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ یہ ایسے پروگرام ہیں جو صوبے میں ن لیگ کی روایتی مقبولیت کو بڑھا سکتے ہیں۔ ان پروگراموں میں درج ذیل منصوبے شامل ہیں۔
1۔ شمسی توانائی کا نظام۔ اس پروگرام کے تحت 50ہزار خاندانوں کو 1کلو واٹ کا سولر سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے مسائل حل ہوں اور غریب افراد پر بجلی کے بھاری بلوں کا بوجھ کم ہو جائے۔ 2۔ سڑکوں کی بحالی کا پروگرام۔ نعرہ لگایا گیا ہے کہ سڑکیں بحال تو پنجاب خوشحال۔ منصوبے کے تحت تمام اضلاع کو ایک دوسرے سے ملانے اور اندرون ضلع بھی سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ 3۔ صحت کی سہولیات۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ صحت کارڈ کے نظام کو ازسرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔
4۔ تعلیمی پروگرام۔ اس پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ پبلک، پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسکولوں کی بہتری کا منصوبہ بھی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے سود سے پاک قرضے دینا بھی شامل ہیں۔ 5۔زراعت کے لیے کسانوں کو کسان کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔ 6۔ماحولیات میں بھی کافی کام ہو رہا ہے۔ تاکہ موسمی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکے۔
7۔ مختلف ڈیجیٹل منصوبے بھی شروع کئے جا رہے ہیں جن میں لاہور میں مفت وائی فائی کا پائلٹ پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ 8۔ پنجاب ایڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مستحق طلباء کو تعلیمی وضائف دئیے جائیں گے اور اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے بھی شامل ہیں۔ 9۔خواتین کے حقوق اور معاشی اصلاحات پر بھی بہت کچھ ہو رہا ہے۔ منصوبوں کی ایک لمبی فرہست ہے۔ اللہ کرے مریم اپنے مشن میں کامیاب ہوں اور پنجاب ترقی کرتا نظر آئے۔
صوبے میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کئے گئے۔ مہنگائی میں کمی کے لیے مریم نواز نے جو اہداف مقرر کئے ہیں، اُن پر بھی کافی حد تک عملدرآمد اور پیش رفت ہوئی ہے۔ 1۔ چاول فی کلو 100 وپے سستا ہوا ہے۔ اسی طرح آٹے، گھی اور چینی کی
قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ 2۔3500روپے والا گیس سلندڑ اب 2500روپے میں مل رہا ہے۔
3۔ بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ 4۔پیٹرول سستا ہونے پر ٹرانسپورٹ اور ریل کے کرایوں میں بھی 40سے 50فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ 5۔ سیمنٹ، ریت اور بجری کی قیمتوں میں کمی آنے سے کنسٹرکشن کے کام میں بھی تیزی آنے کی امید ہے۔ جس سے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ اگرچہ کچھ چیزوں کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔لیکن ان اقدامات سے ن لیگ کو بہت زیادہ سیاسی فائدہ پہنچے گا۔
مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی روایتی مقبولیت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنی صوبائی حکومت کی کامیابی کے لیے پورا زور لگا رہی ہے ،پنجاب حکومت کی کامیابی مسلم لیگ ن کے لیے کتنی اہمیت کی حامل ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی میاں محمد نواز شریف اپنی ‘خود ساختہ تنہائی‘ ختم کر کے منظر عام پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی صاحبزادی مریم نواز شریف کے ساتھ پنجاب حکومت کے اعلی سطحی اجلاسوں کی صدارت کرنا شروع کر دی ہے اور وہ براہ راست بیوروکریسی کو بھی ہدایات دے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سروے کے حوالے سے بھی قابل قدر اقدامات کئے گئے۔
مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کے 100 دن پر عوامی تاثرات پر مشتمل سروے رپورٹ جاری کر دی گئی، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کے عوامی سروے میں مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب 100 دنوں کی کارکردگی کو پیش کیا گیا۔سروے میں حصہ لینے والے 55 فیصد افراد نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا، 60 فیصد کا یقین ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، 53 فیصد کا ماننا ہے کہ حکومت پنجاب کے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے کئے گئے اقدامات مؤثر ثابت ہوئے۔44 فیصد کے مطابق روٹی کی قیمت میں کمی پنجاب حکومت کا احسن قدم ہے، سولر پینل کی فراہمی اور موبائل ہسپتالوں کے منصوبوں کو بھی عوام میں پذیرائی ملی، پنجاب کی لیڈر شپ کو عوام کی جانب سے سراہا گیا۔مریم نواز شریف کی کارکردگی کو پنجاب کے دیہی علاقوں میں 40 فیصد، شہری علاقوں میں 62 فیصد آبادی نے سراہا۔