انٹرنیشنل

طالبان حکومت اورچین کےدرمیان سفارتی محاذ پر بڑی پیشرفت

طالبان کی حکومت کا کہنا ہےکہ وہ بیجنگ کےبیلٹ اینڈ روڈ اقدام کےتحت چین کےساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنائے گی

بیجنگ؟کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی حکومت کا کہنا ہےکہ وہ بیجنگ کےبیلٹ اینڈ روڈ اقدام کےتحت چین کےساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنائے گی۔ یہ اعلان ایسےوقت ہوا ہےجب تین سال قبل اسلام پسند گروپ کےدوبارہ اقتدارسنبھالنے کےبعد سےافغانستان کی معیشت بدستورزبوں حالی کا شکار ہے۔

طالبان کی وزارت تجارت کےترجمان نےاس امرکی تصدیق کی کہ اوربیجنگ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ ارادے کا اظہارکیا۔ بتایا گیا کہ ہم اپنےچینی ہم منصبوں کےساتھ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پربات چیت کر رہےہیں۔ "یہ بہت اہم ہے، کیونکہ ہم اس فریم ورک کےذریعے چین اور پوری دنیا کو سامان برآمد کرسکتے ہیں”۔

انہوں نےکہا کہ حکومت شمالی افغانستان اور چین کےدرمیان ایک نیا تجارتی راستہ بنانے اور افغانستان میں نکلنےوالےتیل اورمعدنی وسائل کی برآمدات کو فروغ دینےکا ارادہ رکھتی ہے۔ افغانستان اپنے وسطی ایشیائی پڑوسیوں مثلاً ترکمانستان اورقزاقستان کےساتھ بھی تعاون کو مضبوط بنائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button