سوشل ایشوز

پنجاب حکومت کا خواب چکنا چور، پی ایل آر اے کی ویب سائٹ بند، شہری خوار، افسران کی خاموشی نے سوالات اٹھا دیئے

پی ایل آر اے کی ویب سائٹ میں تکینکی خرابی کے باعث پنجاب حکومت کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے نقصان ' سب رجسٹرار اور رجسٹری محرر سیر سپاٹوں میں مصروف

لاہور(ایم آر ایس سے ) پنجاب حکومت کا خواب چکنا چور، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آراے) کی آفیشلز ویب سائٹ بند، قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ ، شہری خوار ، اعلیٰ افسران کی خاموشی نے سوالات اٹھا دیئے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں فراڈ سے بچانے اور سہولیات مہیا کرنے کے لئے آن لائن رجسٹریاں، فردیں، ای رجسٹریشن سمیت دیگر سہولیات دینے کا خواب ٹھپ ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے ) کی آفیشلز ویب سائٹ میں خراب آنے کی وجہ سے پنجاب حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے نقصان ہو رہا ہے جبکہ شہری شدید گرمی گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد واپس خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو آن لائن آگاہی دینے کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے نام سے ویب سائٹ کا اجراء کیا تھا اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بہترین دفاتر بھی قائم کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایل آر اے ویب سائٹ کا لنک ڈائون ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں شہری اپنی رجسٹری کروانے کے لئے دفاتر میں آتے ہیں اور صبح سے لیکر شام ہو جاتی ہے لیکن کام نہ ہونے کے بعد خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ ان دفاتر میں موجود سب رجسٹرار اور رجسٹری محرر وغیرہ سیر سپاٹے اور خوش گیپوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button