پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ رانا ثناء اللہ نے ”پٹھے چک” اعلان کر دیا

حکومت کی کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا ممکن ہوسکے اندر رکھا جائے،ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان کو پابند رکھا جائے: رانا ثنا ء اللہ

کراچی(کھوج نیوز) ن لیگی رہنماء و وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پٹھے چک اعلان کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی بالکل کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا ممکن ہوسکے اندر رکھا جائے،ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان کو پابند رکھا جائے، عمران خان باہر آ جاتے ہیں تب بھی کوئی طوفان نہیں آجائے گا، ایک دو بڑے جلسے ہوجائیں گے پھر راوی چین ہی لکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کیا جائے، ملک میں افراتفری اور فتنہ پھیلایا جائے، حکومت کی بالکل کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا ممکن ہوسکے اندر رکھا جائے،ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان کو پابند رکھا جائے، ہم عمران خان کو زبردستی نہیں آئین و قانون کے مطابق جیل میں رکھیں گے، عمران خان کیخلاف پہلے بھی مقدمات آئین وقانون کے مطابق بنے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button