پاکستان

موبائل سمز بلاک کرنے کا معاملہ، کتنے ہزار افراد نے ایف آئی اے میں گوشوارے جمع کروائے؟

50 ہزار افراد نے ان کی سمز بلاک ہونے پر اپنے گوشوارے جمع کرادیئے اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کی کوشش کے تحت خوردہ فروشوں کو بھی رجسٹر کیا جارہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) موبائل سمز بلاک کرنے کا معاملہ، کتنے ہزار افراد نے ایف آئی اے میں گوشوارے جمع کروائے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک سینئر ٹیکس اہلکار نے بتایا کہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیکس سال 2023 کے لیے 41 ہزار 991 مزید انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں، اہلکار نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ 5,000 کے 33 بیچوں میں شناختی کارڈ کا ڈیٹا شیئر کیا۔14 مئی سے، ایف بی آر نے3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں ، ٹیلی نار، یوفون اور جاز کو نان فائلرز کے تقریبا ایک لاکھ 65 ہزار شناختی کارڈ بھیجے ہیں تاکہ ان کے سم کارڈز کو بلاک کیا جا سکے، ایف بی آر کے پاس1 لاکھ 65 ہزار نان فائلرز کو جاری کردہ سم کارڈز کی تعداد کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔1 لاکھ 65 ہزار نان فائلرز کی سمز ان کے گوشوارے جمع کرانے اور محکمہ ٹیکس کی تصدیق کے بعد ایکٹیویٹ کر دی گئی ہیں۔10 اپریل کو، ٹیلی کام آپریٹرز نے ایف بی آر کے ساتھ چھوٹے بیچوں میں بلاکنگ کے عمل کو شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button