پاکستان

عدت میں نکاح کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پرفیصلہ آج سنایا جائےگا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے آج دن تین بجے فیصلے سنانے کا وقت مقرر کر رکھا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے آج دن تین بجے فیصلے سنانے کا وقت مقرر کر رکھا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دونوں کو سات، سات سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button