پاکستان
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، فیصل واوڈا احاطہ عدالت میں سجدہ ریز ہو گئے
فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے نکلتے ہی سپریم کورٹ کے احاطہ میں سجدہ کیا، فیصل واوڈا سجدہ شکر ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی ، سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کا نوٹس واپس ہونے پر سپریم کورٹ کے احاطے میں ہی سجدہ ریز ہو گئے ان کی یہ تصویر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے انہیں آئندہ احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے غیر مشروط معافی قبول ہونے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کمرہ عدالت سے باہر نکل کر سجدہ شکر بجا لائے۔فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے نکلتے ہی سپریم کورٹ کے احاطہ میں سجدہ کیا، فیصل واوڈا سجدہ شکر ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔