شوبز

علی سیٹھی کی ”ہیپی پرائیڈ پوسٹ‘ پھر ’ہم جنس پرست‘ ہونے کا ثبوت

ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ لکھا جو ایل جی بی ٹی کیو کے دن کو منانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی نے قریبی دوست ومصور سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہوں کے بعد اپنی جنس پر سوال اٹھاتی ایک نئی پوسٹ جاری کردی ہے۔علی سیٹھی جو زیادہ تر اپنے الگ انداز اور غزلوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔6 فروری 2022 کو اپنے ’پسوڑی‘ نامی گیت کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی گائیکی کا سکّہ منوا چکے ہیں، لیکن گزشتہ سال علی سیٹھی کے حوالے سے منظرِ عام پر آنے والی خبروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا تھا۔

علی سیٹھی کی انکے قریبی دوست و مصور سلمان طور سے شادی کی افواہ نے ان کے مداحوں کو چونکا ڈالا تھا لیکن خود علی سیٹھی نے اس حوالے سے خاموشی اختیارکر رکھی تھی اس لیے بات آئی گئی ہوگئی لیکن اب کے تو علی سیٹھی کی نئی پوسٹ نے سوئے ہوئے مردے بھی جگا دیئے۔علی سیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر کو شامل کیا۔مذکورہ تصویر علی سیٹھی کی سالگرہ کی ہے جس میں وہ آسمانی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور ان کے سامنے ایک کیک رکھا ہے جس پر ’ہیپی برتھ ڈے علی‘ لکھا ہے۔اگرچہ تصویر میں کچھ ایسا نہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو برہم کرتا لیکن اس پوسٹ میں لکھا گیا کیپشن وجہ برہمی بنا۔

علی سیٹھی نے لکھا کہ ’ہائے چھوٹے، مجھے معلوم ہے کہ یہ تھوڑا مشکل ہوتا ہے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ جو تم ہو وہ تم نہ بنو‘۔انہوں نے لکھا کہ ’لیکن وہ اصل بات جو تمہیں دوسرے سے منفرد بناتی ہے وہ تمہاری خوبصورتی اور خاص طاقت ہے، محبت تمھاری منتظر ہے‘۔

اس کیپشن کے آخر میں علی سیٹھی نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کاسبب ظاہر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ لکھا جو ایل جی بی ٹی کیو کے دن کو منانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اگست 2023 میں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی دیکھی گئی کہ علی سیٹھی اپنے قریبی دوست سلمان طور کی محبت میں مبتلا ہیں اور دونوں مبینہ طو رپر شادی بھی کر چکے ہیں۔ اس خبر کی بنیاد مقبول ترین امریکی اخبار ’دا نیو یارک ٹائمز‘ کا ایک آرٹیکل بنا تھا۔

علاوہ ازیں علی سیٹھی کی کوچیلا پرفامنس کی خبر شائع کرتے ہوئے امریکی روزنامے ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے علی سیٹھی کیلئے ’کوئیر‘ یعنی ’ہم جنس پرست مرد‘ کی اصطلاح کا استعمال کیا تھا۔علی سیٹھی کے اس پوسٹ پر سوشل میڈیا شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور علی سیٹھی کی پاکستان واپسی پر بین کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بھی اب قبول لو کے تم دائرہ اسلام سے خارج ہوچکے ہو، شرم آنی چاہئے بے شرم انسان‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button