پاکستان

مذاکرات کا معاملہ، فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو بے اعتباری جماعت قرار دیدیا

پی ٹی آئی کو مذاکرات میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی پر واضح کردیا تھا مناسب ماحول کا قیام ضروری ہے، ہم نے جن مثبت رویوں کا آغاز کیا ہم قائم ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملہ پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو بے اعتباری جماعت قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم اس سات کے انتخابی نتائج کو رد کیا تھا اور نئے انتخابات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے بیانات جے یو آئی کے ساتھ نہ چلنے کی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی اورسنی اتحاد کونسل ابہام کو دور کریں، ہم مشترکہ اہداف اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفود نے بھی رابطے کیے ہیں، مجلس شوری نے اس کا بھی جائزہ لیا، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی پر واضح کردیا تھا مناسب ماحول کا قیام ضروری ہے، ہم نے جن مثبت رویوں کا آغاز کیا ہم قائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button