پاکستان
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات، عمران خان نے ہر طرح کے بیانات دینے سے روک دیا
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے معاملہ پر عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملنے کیلئے آنے والے وفد کو اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیانات دینے سے منع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل میں ملنے کے لئے آنے والے وفد کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا کوئی بھی رہنماء اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں اس کے لئے انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا ہے۔