پاکستان

تحریک انصاف کا اگلا ہدف کیا ہے؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے چونکا دینے والا الزام لگا دیا

بلا شبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے' پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان مخالف امریکی قرارداد کے بعد تحریک انصاف کا اگلا ہدف کیا ہے؟ اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے چونکا دینے والا الزام لگا دیا جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثرورسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا اور اب پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد منظور کرانا ہے ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بلا شبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے’ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی انتخابات سر پر کھڑے ہیں۔ امیدوار اپنے حلقے کے ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لئے بھاگ دوڑ میں ہیں۔ پاکستان سے ہدایات پرایک منظم مہم کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثر و رسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button