شوبز

فلم ”اوم شانتی اوم“ تبو کو شاہ رخ سے تحفہ میں کیا ملا؟

بہت سے لوگ مجھے اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھنا چاہتے تھے: اداکارہ

لاہور(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ تبو نے انکشاف کیا ہے کہجب فلم”اوم شانتی اوم“ کے گیت کی شوٹنگ چل رہی تھی تو اس کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں مہنگا ترین تحفہ دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور اداکارہ تبو نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ بہت سے لوگ مجھے اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھنا چاہتے تھے، تبو نے ہدایتکارہ فرح خان کی ہٹ فلم”اوم شانتی اوم“ میں شاہ رخ کے ساتھ گیت”دیوانگی دیوانگی“ گانے میں کام کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کام میں نے فرح خان کیلئے کیا تھا جسے کرکے مزہ آیا، اس کے علاوہ گانے کی شوٹنگ کیلئے مجھے اچھے کپڑے دیے گئے، اچھے بال بنائے اور میک اپ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ ہمیں شاہ رخ خان کی طرف سے بہت مہنگے تحائف بھی ملے تھے۔واضح رہے کہ فلم اوم شانتی اوم 9 نومبر 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا گانا دیوانگی دیوانگی عوام میں بہت مقبول ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button