مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کوایک اور”دھوبی پٹکا”اسٹیبلشمنٹ سےبھی مطالبہ کردیا
مولانا فضل الرحمان کے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مختلف رہنماؤں سےمتعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کوایک اور”دھوبی پٹکا”دیدیا۔۔رپورٹس کےمطابق مولانا فضل الرحمان کے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مختلف رہنماؤں سےمتعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں اوردونوں جماعتوں نےحکومت کےخلاف قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کےنقطے پراتفاق بھی کرلیا ہے تاہم وہ ابھی تک کسی بھی حتمی اعلان سےگریزکررہےہیں۔
مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کےکسی بھی رہنما سےکوئی وعدہ نہیں کرہے ہیں اس کے برعکس انھوں نے بانی پی ٹی آئی کو یہ پیغان بھجوایا ہے کہ اگر کوئی آپ کے لئے یہ ضمانت دینے کو تیار ہے کہ آپ جمعیت سے کئے گئے معاہدے سے منحرف نہیں ہو گے تو ہی وہ حکومت مخالف کسی تحریک میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہوں گے تاہم عمران خان کی جانب سے مولانا کی ان شرائط کا کوئی مثبت ضواب نہیں آیا ہے۔دوسری جانب مولانا کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی یہ باورکروانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت کرنے سے باز رہے کیونکہ سیاست صرف اور صرف منتخب عوامی نمائندوں کا کام ہے ۔بعض حلقوں کی جانب سے مولانا کے نا سمجھ میں آنے والے بیانات اور رویوں پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی نشستوں کے حصول کے لئے زیرسماعت کیس کے دوران گزشتہ روز جمعیت علماٰء اسلام (ف) کے وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سے مکمل طور اتفاق کیا تھا ،جس پر پی ٹی آئی کے حلقوں میں ایک بار پھر مولانا کے لئے بدگمانی دیکھنے میں آئی تھی۔یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بیک وقت پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کو اشاروں ہی اشاروں میں اپنے مطالبات کی طرف توجہ مبذول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔



