سوشل ایشوز

ودہولڈنگ ٹیکس: 20 کلو آٹے کےتھیلے پرکتناٹیکس دینا پڑے گا ؟

گندم کی مصنوعات بشمول آٹا ،میدہ سوجی فائن چوکر وغیرہ پر نصف سےاڑھائی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) گندم کی مصنوعات آٹا ،میدہ  اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کردیا گیا جبکہ  20 کلو آٹے کےتھیلےپرکتناٹیکس دینا پڑے گا ؟اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنےآئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2024-2025 کے ذریعے گندم کی مصنوعات بشمول آٹا ،میدہ سوجی فائن چوکر وغیرہ پر نصف سےاڑھائی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ۔

 پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب برانچ کےچیئرمین نےگندم کی مصنوعات کے فائلر اورنان فائلر ہول سیلر اورڈیلرزپرودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذ پرکہا ہےکہ اس ٹیکس کےنفاذکا براہِ راست اثرعام صارفین پرپڑے گا، اس سے 20کلو گرام تھیلا آٹا کی قیمتوں میں 40روپےفی تھیلا تک اضافہ ،دیگرمصنوعات میدہ اورفائن آٹا کی قیمتوں میں بھی200روپے فی بوری اضافہ ہوجائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button