پاکستان
باجوڑ دھماکہ، سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3افراد جاں بحق
دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا 'سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں

باجوڑ (کھوج نیوز) باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ، دھماکہ باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس میں کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔