پاکستان

رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ، حکومت کی قلا بازیاں، سرکاری محکموں میں بھرتیوں کا اعلان

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں مالی سال وفاقی بجٹ کے بعد حکومتی کی قلا بازیاں ، سرکاری محکموں میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا جس کے بعد بیروز گار نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری این او سیز کے اجرا کے آفس میمورنڈمز کے مطابق وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ ایک سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 68، فیڈرل گو رنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9، اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر کی ایک اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک خالی اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button