نگرنگرسے

کراچی، اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد اور گوادر میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق

اوستا محمد، دکی، مستونگ، سبی اورکیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا جب کہ ڈھوک دلال راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد، کراچی، سندھ اور بلوچستان کے بعد اب ایبٹ آباد اور گوادر میں بھی ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی جو ایک حیران کن بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پولیو وائرس کا پھیلاؤتیز سے جاری ہے جہاں کراچی، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بھی پولیو وائرس پایا جبکہ پہلی بار کالا پل شیخ البندی ایبٹ آباد اور جی ڈی اے پلانٹ گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو ملنے کی تصدیق ہوئی اور اس کے علاوہ اوستا محمد، دکی، مستونگ، سبی اورکیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا جب کہ ڈھوک دلال راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button