پھانسی گھاٹ یا عمر قید، حکومت پنجاب کی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے متعلق انتہائی قدم اٹھا لیا
بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو بغاوت پر اکسانے اور ملک دشمنی پر مبنی بیانات دینے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا

لاہور(کھوج نیوز) حکومت پنجاب کی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے متعلق انتہائی قدم اٹھا لیا، رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے عمران خان کے متعلق سنگین دفعات کے تحت مقدمات کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے ایک اہم ترین کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے متعلق آرٹیکل 6سے مماثلت رکھنے والی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔ واضح ہو کہ آرٹیکل 6 آئین توڑنے اور ریاست سے بغاوت کرنے اور انتشار پھیلانے جیسے الزامات پر لوگو ہوتا ہے جس کی سزا پھانسی گھاٹ یا عمر قید ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو بغاوت پر اکسانے اور ملک دشمنی پر مبنی بیانات دینے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں امریکی ایوان نمائندگان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ایک قرارداد منظورکی تھی جبکہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے بھی بانی پی ٹی آئی پر جیل میں ناروا اور غیر انسانی سلوک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے وضات کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔