شوبز

ٹام کروز کے بیٹی کے ساتھ اختلافات ‘ مذہب نے گھر کو بانٹ دیا

ان کی بیٹی سوری نے اپنے نام کے ساتھ والد کا نام کروز لگانا چھوڑ دیا ہے

لاہور(شوبزڈیسک) ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام کروز جنہوں نے مشن امپوسیبل سیریز سے نام اور مقام پایا۔کچھ عرصہ سے ان کے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں بل کہ خبر یہ بھی آئی تھی کہ ان کی بیٹی سوری نے اپنے نام کے ساتھ والد کا نام کروز لگانا چھوڑ دیا ہے۔مگر اب ٹام کروز نے اپنی بیٹی سوری کے ساتھ بگڑتے تعلقات پر ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار کی اپنی 18 سالہ بیٹی کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کو ہوا مل رہی ہے کیونکہ وہ حال ہی میں بیٹی کی ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب سے بھی غیر حاضر تھے۔میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹام کروز اپنے اہل خانہ کو سائنٹولوجی کو اپنا واحد مذہب ماننے پر مجبور کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

ان کی بیٹی سوری نے ان کے مذہب کے متعلق اس ناروا جبر کی وجہ سے تعلقات ختم کر لئے ہیں۔ سائنٹولوجی کے ماہر ٹونی اورٹیگا کا کہنا تھا کہ ٹام نے بار بار ثابت کیا ہے کہ ان کی نمبر ون وفاداری ان کے مذہب اور ڈیوڈ مسکاویج کے ساتھ ہے۔مشن امپوسیبل آئیکون نے 31 سالہ بیلا اور 29 سالہ کونر سے شادی کے بعد سے اپنے بچوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا ہے، جن کا تعلق ان کے مذہب سے ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ٹام کروز سے ان کی بیٹی سوری دور ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button