صبور علی کی تقریب میں دیسی لک ‘ شرکاء کی نظریں پتھرا گئیں
صبور کو اس شادی میں نارنجی روایتی جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھاگیا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبور علی نے دبئی کی شادی میں اپنی دیسی انداز میں رنگ بھردیئے ۔وہ تقریب میں جس طرف بھی گئی نظریں اسی کا تعاقب کرتی رہیں۔ اداکارہ سجل علی کی بہن بھی اب اتنی ہی مقبول ہیں جتنی کبھی سجل علی تھیں یا ہیں۔ اب وہ جہاں جاتی ہیں اپنا رنگ جما لیتی ہیں۔ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی پچھلے کچھ سال سے بہت تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔دبئی کی شادی میں صبور علی اور ان کے شوہر علی انصاری جو خود بھی شوبز کی معروف شخصیت ہیں۔ان دونوں کو ان کے فینز اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں وہ اسی لئے ڈراموں کے ساتھ ساتھ نجی زندگی میں بھی ایک ساتھ خوش دکھائی دیتے ہیں

صبور علی اور علی انصاری کی پیار بھری اور حسِ مزاح پر مبنی پوسٹس پر مداح کمنٹس کر کے تعریفیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں دونوں کو دبئی میں منعقدہ شادی کے فنکشن میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔صبور کو اس شادی میں نارنجی روایتی جوڑے میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھاگیا بعض مداحوں نے اس رنگ کو بھگتوں اور سادھوئوں کے رنگ سے تشبیہہ دے کر تاثرات میں اضافہ کیا اور رنگ بھرے جبکہ علی انصاری نے اس مہندی کی تقریب میں سفید جوڑے کا انتخاب کیا۔