سوشل ایشوز

حکومت نے دوا ساز کمپنیوں کو نواز دیا، قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، مئی کے مقابلے جون میں ادویات قیمتوں میں1.59فیصد اضافہ کیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) حکومت نے دوا ساز کمپنیوں کو نواز دیا، قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی، سالانہ بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوگا اس حوالہ سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر9.81 فیصد اضافہ ہوا، جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر 5.99فیصد مہنگی ہوگئیں۔ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15.01 فیصد اضافہ کیا گیا۔مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88فیصد مہنگے ہوگئے، اسپتالوں کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16فیصد مہنگی ہوگئیں۔ مئی کے مقابلے جون میں اسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button