شوبز

عالیہ بھٹ نے بھارتی نہیں پاکستانی ڈیزائنرکا بنایا لباس پہنا

پرتعیش تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔ستاروں سے سجی اس پرتعیش تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جن میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، مادھوری، رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون سمیت دیگر شامل تھے۔

امبانی کی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں نے مہنگے ترین لباس زیب تن کیے تھے لیکن تمام مہمانوں میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا سیاہ رنگ کا لباس بازی لے گیا۔عالیہ بھٹ نے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر کے بجائے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔اداکارہ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، عالیہ بھٹ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button