پاکستان
ارشدشریف کا قتل غیرقانونی،ورثاء کو ہرجانہ ادا کرنے حکم،کینین ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
کینین ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کینیاکی ہائی کورٹ نےپاکستانی صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپےہرجانہ دینےکا حکم دے دیا۔ کینین ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمے داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔ کینین ہائی کورٹ نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔