پاکستان
بجلی صارفین کو دیا جانےوالا ریلیف،وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اُڑانےکا پلان،نیپرا نےذمہ داری حکومت پرڈال دی
بجلی صارفین کو اگلے تین ماہ تک بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات ہوا میں اُڑانے کا پلان سامنے آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)بجلی صارفین کو دیا جانےوالا ریلیف،وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اُڑانےکا پلان،نیپرا نےذمہ داری حکومت پرڈال دی۔ کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق بجلی صارفین کو اگلے تین ماہ تک بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات ہوا میں اُڑانے کا پلان سامنے آگیا ۔رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی ذمہداری حکومت پر ڈال دی ۔نیپرا حکام نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ہم ذمہ دار نہیں بلکہ یہ حکومت کر رہی ہے ،ہم بجلی سستی نہیں کر سکتے ،چیرمین نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی درخواست پرمحکمانہ سماعت میں بے بسی کا اظہار کردیا