شوبز

”کبریٰ خان، رمشا خان اور نازش جہانگیر کو اداکاری کی الف بے نہیں آتی”

ان تینوں کو ہی اداکاری نہیں آتی

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی اداکار اظفر علی نے فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارائوں کبری ٰخان، نازش جہانگیر اور رمشا خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں اظفر علی نے کامیڈین اداکار مانی کیساتھ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اس پروگرام کی میزبان نے اظفر علی سے پوچھا کہ کبریٰ خان، رمشا خان اور نازش جہانگیر میں سے کس کو اداکاری نہیں آتی؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اظفر علی نے کہا کہ ان تینوں کو ہی اداکاری نہیں آتی، یہ جواب سن کر مانی نے اظفر علی سے کہا کہ اب تم اپنے اس بیان پر ان تینوں اداکاراں کے مداحوں کو ردعمل دیکھنا۔

مانی کی بات کے جواب میں اظفر علی نے کہا کہ مداحوں کا مسئلہ نہیں ہے، دراصل! بات یہ ہے کہ ان تینوں کو اداکاری آسکتی ہے اگر یہ تھیٹر میں کام کرلیں کیونکہ ایسا کرنے سے ان کو اداکاری کی تھوڑی بہت ٹریننگ مل جائے گی۔اظفر علی نے کہا کہ کبری، رمشا اور نازش جہانگیر کو معلوم ہی نہیں کہ ڈائیلاگز پر چہرے کے کیسے تاثرات دینے ہیں، یہ تینوں صرف جملے پھینکتی ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ آپ جب بھی ان کے ڈرامے دیکھو تو اندازہ ہوجائے گا کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ جملے کو کہاں کیسے بولنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button