غیرمعمولی بارشیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کی نکاسی آب کے لئے ہنگامی اقدامات کی براہ راست نگرانی
اہورمیں واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کا بڑا آپریشن جاری ہے-وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرکی قیادت میں لاہورمیں نکاسیٔ آب آپریشن جاری ہے

لاہور( کھوج نیوز )غیرمعمولی بارشیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کی نکاسی آب کے لئے ہنگامی اقدامات کی براہ راست نگرانی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےلاہورسمیت پنجاب کےتمام اضلاع میں بارش کے پانی کےنکاس کے ہنگامی اقدامات کی نگرانی جاری ہے-لاہورمیں واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کا بڑا آپریشن جاری ہے-وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرکی قیادت میں لاہورمیں نکاسیٔ آب آپریشن جاری ہے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورواسا کےاشتراک سےنکاسیٔ آب کا آپریشن جاری ہے-افسران اورعملہ مختلف علاقوں میں موجودہیں-نکاسیٔ آب کےلیےمشینری اورواٹرپمپس استعمال کیےجارہےہیں -بارش کےپانی کےبہاؤکویقینی بنانے کے رکاوٹیں ہٹانےاورصفائی کا کام بھی جاری ہے-غیرمعمولی بارشوں میں عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے اور واسا کو اشتراک عمل سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی -پنجاب کے دیگر اضلاع کی انتظامیہ کے اقدامات کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے-