شوبز

درفشاں سلیم کی چھپ کر بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی،مداح غصہ میں

وائرل ویڈیو میں وہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں اور لندن کی سڑکوں پر گھوم رہی ہیں

لندن (ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل عشق مرشد اور خئی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی چھپ کر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان دنوں درفشاں سلیم لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی ہیں، جہاں کسی نے اداکارہ کی پرائیوسی کی پرواہ کیے بغیر ان کی چھپ کر ویڈیو بنا ڈالی۔درفشاں سلیم کی وائرل ویڈیو میں وہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں اور لندن کی سڑکوں پر گھوم رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لندن کے چوک پر ایک گلوکار ان کے ڈرامہ سیریل عشق مرشد کا ٹائٹل سانگ گا رہا ہوتا ہے تو اداکارہ وہیں رک کر گانا سننے لگتی ہیں۔

اداکارہ اپنے ڈرامے کا گانا سنتے ہوئے ناصرف گلوکار کی گائیکی کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ اپنے موبائل سے ان کی ویڈیو بھی بناتی ہیں اور پھر اپنے دوستوں کے ہمراہ وہاں سے چلی جاتی ہیں۔ویڈیو بنانے والا شخص درفشاں سلیم کا پیچھا کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بناتا ہے، اسی دوران اداکارہ ویڈیو بنانے والے سے بے خبر ہوتی ہیں اور بے خبری کے عالم میں دوستوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سڑک پر گھوم رہی ہوتی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ درفشاں سلیم اور ان کے دوستوں کو اس بات کا علم نہیں کہ کوئی شخص پیچھے سے ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں درفشاں سلیم کے مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

مداحوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے، انہیں دوسروں کی پرائیویسی اور نجی زندگی کا خیال رکھنا چاہیے۔ویڈیو پر جہاں اداکارہ کے مداحوں نے ان کا دفاع کیا تو وہیں کچھ صارفین نے درفشاں سلیم کے زائد وزن اور لباس پر تنقید کی، صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ ویڈیو درفشاں سلیم کی مرضی سے بنائی گئی ہے لیکن وہ ہمیں یہ ظاہر کررہی ہیں کہ جیسے انہیں کچھ معلوم ہی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button