شوبز

سٹیج اور ٹی وی کے اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے

جاہد رانا نے اپنے کیریئر میں اسٹیج اور ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کیا۔

لاہور(شوبزڈیسک)اسٹیج اورٹی وی کے اداکار مجاہد رانا لاہور میں انتقال کر گئے۔مجاہد رانا لمبے عرصہ تک لاہور کے سٹیج ڈراموں میں اپنے فن سے محضوض کرتے رہے ۔وہ پنجاب کے تھیٹرز کے علاوہ کراچی تھیئٹر میں بھی پرفارمنس دے کر داد سمیٹ چکے تھے۔

ان کا مزاحیہ انداز اتنا نیچرل تھا کہ دیکھنے اور سننے والا اندازہ ہی نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ کب کیا بول دیں گے۔خاندانی ذرائع کے مطابق 60 سالہ اداکار مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ایک ہفتے سے میو اسپتال لاہور میں زیرِ علاج تھے۔نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔مجاہد رانا نے اپنے کیریئر میں اسٹیج اور ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button