ڈونلڈٹرمپ پرقاتلانہ حملہ،صدرمملکت اور وزیراعظم کی پُرزور الفاظ میں مذمت
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی عمل میں تشدد ناقابل قبول ہے، انہوں نے اپنے ایکس اکانٹ پر لکھا، ''اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ٹرمپ کے ساتھ ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)دنیا بھر کے سربراہان کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے ،رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی عمل میں تشدد ناقابل قبول ہے، انہوں نے اپنے ایکس اکانٹ پر لکھا، ”اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا، ”سابق امریکی صدر پر حملے کا شدید افسوس ہے۔ٹرمپ کے سیاسیحریف اور امریکہ کے اگلے صدارتی انتخابات کے امیدوار جو بائیڈن نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وہ جلد ٹرمپ سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا، ”مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ٹرمپ ٹھیک ہیں۔ وہ محفوظ ہیں اور ٹھیک ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے لکھا، ”مجھے میرے دوست اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے پر گہری تشویش ہے۔ میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا، ”پنسلوانیا میں ٹرمپ کی ریلی میں پیش آئے واقعے پر افسوس ہے۔ سیاست میں کسی بھی قسم کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں اطمینان ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان کی صحت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعا گو ہیں۔