شوبز

ریچا چڈھا اور علی فضل کا گھر خوشیوں سے جگمگا اٹھا

دونوں نے 2020میں شادی کی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل نے آج 18 جولائی کو مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اس جوڑے نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے دو روز قبل 16 جولائی کو اپنی صحت مند ننھی پری کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، ہم یہ خوشخبری سب کو سناتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

اسٹار جوڑی نے کہا کہ ہمارے اہلخانہ بیٹی کی پیدائش پر بہت زیادہ خوش ہیں اور ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سفر میں ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا نے سال 2020میں باقاعدہ شادی کی تھی لیکن وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی شادی سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، لہذا انہوں نے اکتوبر 2022 میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اکتوبر 2022 میں علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوا تھا جہاں ان کی مہندی کی رسم ہوئی، جس کے بعد دونوں شادی کے لیے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو گئے، جہاں دونوں نے روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button