شوبز

سنایا ملہوترا کی رنگ فنگر آباد ہو گئی’تصویر جاری’ تہلکہ مچ گیا

دنگل کی اداکارہ نے لکھا کہ وعدے کو پورا کرنے کا وعدہ کرلیا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ سنایا ملہوترا کی متنازع تصویر منگنی کی خبروں کو ہوا دے گئی۔انہوں نے بھارتی سپر ہٹ فلم” دنگل” میں عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھایا اور یہ فلم ان کی ڈیبیو فلم تھی۔اب خبریں آ رہی ہیں کہ اداکارہ سنایا ملہوترا نے منگنی کرلی ہے جس کا انہوں نے واضح اشارہ بھی دے دیا ہے۔ ”لوڈو ، پگلیٹ ، جوان اور بدھائی ہو” جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنایا ملہوترا اپنی منفرد اداکاری اور لک سے پہچانی جاتی ہیں۔ ان کے گھنگریالے بال جب ان کے خوبصورت چہرے پر بکھرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے نگ حسن کی حفاظت پر مامور ہیں۔

سنایا ملہوترا نے فلم دنگل سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد وہ مختلف فلموں میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں جبکہ جوان میں وہ شاہ رخ خان کی آرمی کا حصہ بنی تھیں۔اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر بطور اسٹوری جاری کی جس میں انکے چہرے کی ایک سائیڈ نظر آرہی ہے اور وہ ہنستے ہوئے چہرے پر ایک ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں سنایا ملہوترا نے ہاتھ کی رنگ فنگر میں ایک رنگ پہنی ہوئی ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔سنایا ملہوترا نے اس تصویر کے ساتھ سب کو حیران کر دینے والا کیپشن لکھا کہ وعدے کو پورا کرنے کیلئے وعدہ کرلیا ہے۔یاد رہے سنایا ملہوترا کی یہ ایک اسٹوری ان کے مداحوں کو متجسس کر گئی ہے کہ کیا سچ میں اداکارہ نے منگنی کرلی ہے یا پھر یہ کسی اشتہار کا حصہ ہے۔مگر لگتا تو یہی ہے کہ سنایا کو من چاہا ہم سفر مل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button