پاکستان
اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات، شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ‘ نجم سیٹھی کا دعویٰ
مخصوص نشستوںکے فیصلہ کو چیلنج کیا جائے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے ، اسٹیبلشمنٹ کی وزیراعظم کو ہدایت، شہباز شریف نے نواز شریف کو کابینہ کو بتائے بغیر عطاء تارڑ کو تیار کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات پر اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کارنجم سیٹھی نے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق جب مخصوص نشستوں کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو فوری ہدایات دی گئیں کہ اس فیصلہ کو چیلنج کیا جائے اور تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے جس کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنی کابینہ اور پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کو بتائے بغیر عطاء تارڑ کو تیار کرلیا ۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کی جماعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ۔