شوبز

رواں برس بالی وڈ کے اہم جوڑے جو بریک اپ کا شکار ہوئے

ایشا کوپیکر' ایشا دیول' دلجیت کور' ملائیکہ اروڑا ' ہارڈیک پانڈیا کی راہیں بھی جدا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی مبینہ طلاق کی خبروں کے پیشِ نظر مداح متجسس ہیں کہ سال 2024اختتام پذیر ہوتے ہوتے بالی وڈ کے ایک اور جوڑے کی علیحدگی کی خب پرستاروں کے دل توڑنے کو تیار ہے۔ یاد رہے سال 2024میں مداح اب تک بھارتی شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں کی طلاق اور ہائی پروفائل علیحدگیوں کو دیکھ چکے ہیں۔ آئیے آج آپ کو بالی ووڈ ستاروں سے لے کر ٹیلی ویژن کی شخصیات تک بہت سے ایسے رشتوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو کبھی ٹاک آف دی ٹان ہوا کرتے تھے مگر اب ختم ہو چکے ہیں۔رواں سال کے ہائی پروفائل ڈیوورس اور بریک اپ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ایشا کوپیکر اور ٹمی نارنگ
بالی وڈ اداکارہ ایشا کوپیکر اور بزنس مین ٹمی نارنگ نے 2024کے اوائل میں علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک دہائی سے زائد محیط شادی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 2009میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے کپل ایشا اور ٹمی نے طلاق کے اعلان کے ساتھ ہی اپنی بیٹی ریانا کے والدین کے طور پر آپس میں ایک خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔ اگرچہ جوڑے کی طلاق کی وجوہات کو ان کی جانب سے پوشیدہ رکھا گیا تھا تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع نے دونوں کی علیحدگی کی وجہ آپسی اختلافات کو قرار دیا تھا

ایشا دیول اور بھرت تختانی
بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول اور بزنس مین بھرت تختانی کی علیحدگی مداحوں کے لیے انتہائی صدمے کی خبر تھی۔ایشا دیول کی 11 سال بعد شادی ٹوٹی۔ 29 جون 2012 کو ممبئی کے اسکون مندر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی دو خوبصورت بیٹیاں رادھیا تختانی اور میرایا تختانی ہیں۔ایشا اور بھرت نے رواں سال انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس میں دونوں فریقین نے اپنی بیٹیوں کو خوش اسلوبی سے پالنے کے عزم پر زور دیا تھا۔

دلجیت کور اور نکھل پٹیل
ٹیلی ویژن اداکارہ دلجیت کور اور ان کے شوہر نکھل پٹیل نے بھی 2024 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت کے مشہور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کے لیے جانے جانے والی دلجیت نے ایک نجی تقریب میں کینیا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین نکھل سے شادی کی تھی۔ دلجیت کور کی دوسری شادی بھی ختمہو گئی۔سابق جوڑے نے ایک دوسرے پر شدید الزامات لگاکر طلاق کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ دلجیت نے عوامی طور پر نکھل پر غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔دلجیت نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہہم دونوں نے محسوس کیا کہ ہمارے رشتے کی بنیاد اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی ہم نے امید کی تھی اسلیے ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا
سال 2024 کا سب سے زیادہ چرچے میں رہنے والا بریک اپ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کا تھا۔ یہ جوڑا سالوں سے ریلیشن شپ میں تھااور اکثر اپنے رومانس اور دلکش انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا تھا۔ملائکہ اور ارجن کا 7سالہ رشتہ ٹوٹ گیا۔تاہم رواں سال مئی میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ملائکہ اور ارجن کے تعلقات میں کھٹاس آگئی ہے بریک اپ کی قیاس آرائیوں میں مزید شدت اس وقت آئی جب ملائکہ نے ارجن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اگرچہ دونوں نے افواہوں پر باوقار خاموشی برقرار رکھی ہوئی ہے تاہم ارجن کی برتھ ڈے پارٹی میں ملائکہ کی عدم موجودگی نے دونوں کا تعلق ٹوٹنے کی تصدیق کردی تھی۔

ہاردیک پانڈیا اور نتاسا اسٹینکووچ
کرکٹر ہارڈیک پانڈیا اور اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ نے بھی حال ہی میں اپنی علیحدگی کی خبروں کے بعد بلآخر اپنی طلاق کا اعلان کردیا۔ہاردیک اور نتاشا نے یکم جنوری 2020کو منگنی کی اور بعد میں شادی کر لی جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آگستیہ پانڈے ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں فریقین نے اپنے بیٹے کی پرورش میں بطور والدین ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے عزم پر زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button