انٹرنیشنل

برطانیہ میں الیکشن کے فوری بعد فسادات پھوٹ پڑے، پر تشدد واقعات، شہری گھروں میں قید

لیڈز میں تشدد اور دنگے کی وجہ مقامی چائلڈ کیئر ایجنسی کی جانب سے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنا اور چائلڈ کیئر ہومز میں رکھنا بتایا جا رہا ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والے الیکشن کے فوری بعد ہی فسادات پھوٹ پڑے ہیں اور پر تشدد واقعات میں بھی تیزی آگئی ہے جس کی بناء پر شہری گھروں میںقید ہو کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن میں ہونے والے انتخابات ہوتے ہی برطانیہ تشدد کی آگ میں جلنا شروع ہوگیااور لیڈز میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ میڈیا کے مطابق مختلف مقامات پر پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے اور جلاؤ گھیراؤ کیا جا رہا ہے۔ لیڈز میں تشدد اور دنگے کی وجہ مقامی چائلڈ کیئر ایجنسی کی جانب سے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنا اور چائلڈ کیئر ہومز میں رکھنا بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق لیڈز شہر میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب شرپسندوں نے ایک ڈبل ڈیکر بس کو آگ لگا دی اور پولیس کی گاڑی کو پلٹ دیا۔ مظاہرین کا نشانہ پولیس اور انتظامیہ ہیں تاہم پولیس اب ایکشن موڈ میں آگئی ہے اور اسے سنگین فساد قرار دیتے ہوئے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے اور ہیری ہلز کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاہم لیڈز کے فسادات میں اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button