علی امین گنڈا پور کا فیصل کریم کنڈی کو بڑا جھٹکا، آر یا پار کرنے کا فیصلہ
میرے موکل پرعزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا' میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ذہنی تنائو میں ڈالنے پر ایک ارب روپے کے ہرجانہ کا نوٹس بھجوایا گیا

پشاور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے جس کے بعد آر یا پار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا، ہرجانہ کا نوٹس ایک ارب روپے کا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے موکل پرعزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کے لیے کوئی دستخط نہیں کیے، وزیراعلیٰ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے معاملہ اسمبلی اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور میرے موکل کو ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے الگ سے ہرجانہ ادا کریں۔ نوٹس میں کہا ہے کہ میرے موکل پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، میرے موکل پر بے بنیاد الزامات پر معافی مانگ کر میڈیا پرنشرکریں۔