کھیل
پاکستان شاہینز کےکرکٹرکامران غلام کا بنگلادیش اے کے خلاف سنچری بنانےپرخوشی کا اظہار
کامران غلام کا کہنا تھا کہ سنچری اسکورکرنےکی خوشی ہے۔ ابتدا میں کنڈیشنزمشکل تھیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ مجموعی طورپر ہماری بیٹنگ بہت اچھی رہی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان شاہینز کےکرکٹرکامران غلام نے بنگلادیش اے کے خلاف سنچری بنانے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ ڈارون میں میڈیا سےگفتگو کےدوران کامران غلام کا کہنا تھا کہ سنچری اسکورکرنےکی خوشی ہے۔ ابتدا میں کنڈیشنزمشکل تھیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ مجموعی طورپر ہماری بیٹنگ بہت اچھی رہی ہے، کوشش کریں گے کہ بنگلا دیش اے کوجلد آؤٹ کریں۔ ہمارے بولرز نےاچھی بولنگ کی