پاکستان

سنسرڈ میڈیا آپ کی باتیں نہیں چلائےگا،عمران خان اپنی اہلیہ کو میڈیا ٹاک کرنے سے روکتے رہے

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی چیئرمین اپنی اہلیہ کو بار بار منع کرتے رہے تاہم بشریٰ بی بی نے انہیں جواب دیا کہ مجھے بات کرنے دیں،

راولپنڈی(کھوج نیوز ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ کو صحافیوں سے گفتگو کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سنسرڈ میڈیا آپ کی باتیں نہیں چلائے گا۔ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی چیئرمین اپنی اہلیہ کو بار بار منع کرتے رہے تاہم بشریٰ بی بی نے انہیں جواب دیا کہ مجھے بات کرنے دیں، میں آج ساری بات میڈیا کے سامنے رکھوں گی۔عمران خان نے بشریٰ بی بی کو کہا کہ یہ سنسرڈ میڈیا ہے، آپ کی بات نہیں چلائیں گے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بات پر صحافیوں نے عمران خان کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم پر طنز کررہے ہیں؟ آپ کی تمام باتیں چلائی جاتی ہیں، آپ کی تمام گفتگو آن ایئر ہوتی ہے۔ صحافیوں کے احتجاج کرنے پر عمران خان خاموش ہوکر واپس چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button