سوشل ایشوز

پشاورمیں غیرقانونی طورپرتیزاب کےفروخت کا انکشاف

اے ایس پی ٹاؤن نازش شہزادی کی جانب سے ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ابدرہ روڈ پر ایک فیملی پر ملزمان نے تیزاب پھینکا جس سے 2 خواتین اور 2 بچے جھلس گئے

پشاور (کھوج نیوز )پشاور میں غیر قانونی طور پر تیزاب کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ اے ایس پی ٹاؤن نازش شہزادی کی جانب سے ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ابدرہ روڈ پر ایک فیملی پر ملزمان نے تیزاب پھینکا جس سے 2 خواتین اور 2 بچے جھلس گئے۔خط کے مطابق واردات میں ملوث گرفتار ملزم عمر نے انکشاف کیا کہ اس نے تیزاب شیخ آباد میں واقع ایک دکان سے خریدار تھا۔ متعلقہ دکاندار بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرتا ہوا پایا گیا اور غیرقانونی طور پر تیزاب کے فروخت پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔اس کے علاوہ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کے لیے معاملہ کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button