سوشل ایشوز

فرنس آئل پرچلنےوالےپاورپلانٹس ختم کرنےکا فیصلہ ،بجلی سستی کرنے کے لئے حکومت نے پہلا قدم اُٹھا لیا

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو جامع حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (کھوج نیوز)فرنس آئل پرچلنےوالےپاورپلانٹس ختم کرنےکا فیصلہ ،بجلی سستی کرنے کے لئے حکومت نے پہلا قدم اُٹھا لیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو جامع حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ اعلامیے کے مطابق 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والے تمام مہنگے پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مہنگے فیول پر چلنے والے تمام پلانٹ کو ریٹائر کرنے سے بجلی کے نرخ میں کمی واقع ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button